کاروار:25/مئی (ایس اؤنیوز) موسم باراں میں ضلع کے آبشاروں کے نظارے کے لئے سیاحوں کی کثیر تعدا د امڈ کر آتی ہے ، ضلعی آبشاروں کے مقاما ت پر سیاحوں کی حفاظت اور آبشار کے ماحول کو پاکیزہ رکھنے کے لئے انتظامات کرنےکی ضلع ڈپٹی کمشنر ایس ایس نکول نے افسران کو ہدایات دیں۔
جمعرات کو ڈی سی نکول اعلیٰ افسران کی ٹیم کے ساتھ ضلع کے اہم آبشار ساتوڑی، شرلے ، وبھوتی وغیرہ کا دور کرتے ہوئے وہاں دستیاب سہولیات ، حفاظتی اقدامات اور پاکیزگی کامعائنہ کرنے کے بعد انہوں نے مقامی افسران کو ہدایات دیں۔ بارش کا موسم شروع ہوتے ہی ضلع کے اہم آبشاروں کا نظارہ کرنے کے لئے ملک، بیرون ملک اور ریاست کے کونےکونے سے ہزاروں سیاحوں کی آمد ہوتی ہے۔ ان تمام سیاحوں کی حفاظت اور انہیں مناسب سہولیات فراہم کرنا ضلعی انتظامیہ کی ذمہ داری ہوتی ہے ، آبشاروں کے ماحول کو پاکیزہ رکھنا صرف گرام اور فاریسٹ کمیٹی کا کام نہیں بلکہ ہم سب کا فرض ہے۔ مسافروں کو بہترین سہولیات فراہم کرنے کے سلسلے میں کیا کچھ کرسکتے ہیں اور کس طرح انہیں آسانی دے سکتے ہیں اس سلسلے میں مقامی افسران کے ساتھ میٹنگ منعقد کرنےکا خیال ظاہر کیا۔ ڈی سی نے مقامی افسران کو تاکید کی کہ سیاحوں سے جو کمیٹیاں ترقی فیس وصول کرتے ہیں وہ سیاحوں کی سہولیات کے لئے ہی خرچ کریں، آبشار کے ماحول میں پلاسٹک استعمال پرمکمل پابندی عائد کریں۔ کمیٹیوں کو اس سلسلے میں ہدایات دیں اور اس کے عملی نفاذ کی نگرانی کریں۔ مقاما ت پر پینے کے پانی اور ٹائلیٹ کا بہتر انتظام ہو، جانی نقصان کا خطرہ ہوتووہاں تاکیدی بورڈ لگائیں، بنیادی سہولیات کے لئے ضروری اقدامات کریں اور ضروریات کے لئے پیش کش ارسال کرنے کی بات کہی۔
ڈی سی ساتوڑی آبشار کا معائنہ کرنےکے دوران کچرے کا ڈھیر دیکھاتو وہیں صفائی نہیں کئے جانے پر گرام فاریسٹ کمیٹی کے ممبران کو آڑے ہاتھوں لیتے ہوئے فوری طورپر کام کرنے کا حکم جاری کیا۔ آبشار علاقوں کی ترقی کولے کر ڈی سی نکول نے مقامی دیہی عوام سے بھی گفتگو کی۔ اگلے دنوں میں سیاحو ں کو آسانی اورجانکاری فراہم کرنےکے لئے ضلعی آبشاروں کے تعارف پر مشتمل ایک کتابچہ شائع کرنے کی بات کہی۔ اعلیٰ افسران کی ٹیم میں ضلع پنچایت ایگزکیٹیو افسر ایل چندرشیکھر نایک، ایڈیشنل ڈی سی ایچ، پرسنا، انکولہ ہبلی خصوصی زمین حصولیابی افسر سداشیو پربھو، فاریسٹ افسران ، مقامی گرام فاریسٹ کمیٹی کے ممبران شامل تھے۔
